سعد حسین رضوی

سعد حسین (پیدائش، 1994ء) علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیں۔[1] اور علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیر بنائے گئے۔ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کی جماعت کی اٹھارہ رکنی شوریٰ نے اُن کے بیٹے علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک کا نیا سربراہ مقرر کیا جس کا اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے جنازے کے موقع پر کیا۔[2][3][4] لاہور میں علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے جنازے کے موقع پر ان کے بیٹے علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے خطاب میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علامہ سعد حسین رضوی لاہور میں اپنے والد کے مدرسہ جامعہ ابوزر غفاری میں درس نظامی مکمل کیا جو کہ دنیاوی تعلیم ایم.اے کے برابر ہے۔اس کے علاوہ حافظ سعد حسین رضوی نے سیاسی اور دینی لحاظ سے مختلف کورسز بھی کیے ہیں۔ گرفتاری اور ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کے فیصلے 17 نومبر 2021ء کو آپ کے والد خادم حسین رضوی نے فرانس میں نبی اکرم کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں دھرنا ...